Photo Credit INP

پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیوں پر فخر ہے ، شہباز شریف
29 مئی 2018 (21:49) 2018-05-29

میران شاہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیوں پر فخر ہے ، پاک فوج نے عظیم قربانیوں کے بعد علاقے میں امن قائم کیا ،مصیبت زدہ علاقے میں حیرت انگیز طور پر معیشت , تعلیم بحال کردی گئی ، پاک فوج کی شاندار کامیابیوں میں 4000 سے زائد افسران اور جوانوں نے قربانیاں دیں ۔

وزیر اعلی پنجاب نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور دعا کی ۔منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا ، جہاں پر انہوں نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور پاک فوج کی قربانیوں کا خراج تحسین پیش کیا ، دورے کے دوران ڈی او سی 7 ڈویژن میجر جنرل عباسی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پاک افغان کی بارڈر کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد شمالی وزیرستان میں ترقیاتی کاموں پر بریفینگ دی ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف لڑنے والے فوجی جوانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ قوم پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیوں پر فخر ہے ، پاک فوج نے عظیم قربانیوں کے بعد علاقے میں امن قائم کیا ،مصیبت زدہ علاقے میں حیرت انگیز طور پر معیشت ، تعلیم کو بحال کیا،ا نہوں نے کہا پاک فوج کی شاندار کامیابیوں میں 4000 سے زائد افسران اور جوانوں نے قربانیاں دیں۔

 انہوں نے کہا پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے باڑ لگانے کے منصوبے کیلئے ایک ارب روپے کی امداد کی ۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ سینٹر مشاہد حسین سید اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام بھی ہمراہ تھے۔


ای پیپر