شاہد خاقان عباسی جمعرات کو وزیر اعظم ہائوس سے رخصت ہوں گے
29 مئی 2018 (20:08) 2018-05-29


اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند د ستے جمعرات کی شام الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرینگے


تفصیلات کے مطابق پاک آرمی ،نیوی اور ائیر فورس کے چاق وچوبند دستے کل 31 مئی بروز جمعرات کو افطار سے پہلے ایوان وزیر اعظم میں شاہد خاقان عباسی کو شایان شان طریقے سے گارڈ آف آرنر پیش کرینگے جس میں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوگا ، وزیر اعظم کو مسلح افواج کے تینوں دستے عسکری دُھن بجاتے ہوئے سلامی پیش کرینگے ، شاہد خاقان عباسی مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ بھی کرینگے ۔ 12بجے رات کو شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم ہاؤس چھوڑ کر اپنی رہائش گاہ پر ایف سیون تھری روانہ ہوجائیں گے ۔


یاد رہے کہ یکم آگست2017 سے لیکر اب تک شاہد خاقان عباسی نے اپنی فیملی سمیت ایک رات بھی وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں گزاری


ای پیپر