Spain,Music Concert
29 مارچ 2021 (19:09) 2021-03-29

میڈرڈ:ایک طرف پوری دنیا میں عالمی وبا نے تباہی مچا رکھی ہے ،ہر ملک میں عالمی وبا کے پیش نظر سخت سے سخت پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں وہیں سپین میں کورونا  ایس او پیز کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے ایک ایسے میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں حیران کن طو ر پر 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق سپین میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے دوران بھی میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا ،کنسرٹ میں ایس او پیز کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ،سپین میں کورونا  وبا کے دوران پہلی مرتبہ ایک میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔

دوسری طرف سپین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے،تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 14 دنوں کے دوران ایک لاکھ باشندوں میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 80 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ 16 مارچ کے بعد سے اس شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سات ہزار 586 افرادکورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے تین ہزار 573 گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں۔کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر ابھی تک 32لاکھ47ہزار 738 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔مجموعی طور پر اموات کی تعداد 75 ہزار 10 تک پہنچ گئی ہے۔


ای پیپر