Shah Alam Market,Lahore
29 مارچ 2021 (18:11) 2021-03-29

لاہور :لاہو ر شاہ عالم مارکیٹ میں دو گروپوں کے درمیان اس وقت لڑائی شدت اختیار کر گئی جب پلازے کے مالک کی طرف سے راستہ بند کرنے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ،ہلاک ہونے والوں میں پلازے کا مالک اور تاجر رہنما شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے،واقعہ ایک پلازا مالک کی طرف سے مبینہ طور پر راستہ بند کرنے پر ہوا، ہلاک ہونے والوں میں پلازے کا مالک اور تاجر رہنما شامل ہیں، کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں زبیر، بوٹا اور عاطف شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں طاہر،عمران اورعرفان شامل ہیں،ادھر سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے واقعے پر نوٹس لے لیا۔ سی سی پی او لاہورنے ایس پی سٹی حسن جہانگیر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شاہ عالم مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور حکم دیا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملو ث ملزمان کی فوری گرفتاری کیا جائے ۔


ای پیپر