فیصل آباد میں سوتیلے باپ نے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
29 مارچ 2021 (17:21) 2021-03-29

فیصل آباد: زمین پھٹی نہ آسمان گرا، فیصل آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کا مجرم اس کا سوتیلا باپ نکلا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ 

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق فیصل آبا میں تھانہ علاقے ملت ٹاؤن کے علاقے میں گزشتہ روز پانچ سالہ بچی لاپتہ ہو گئی تھی جس کے بعد اس کی لاش قریبی عمارت سے ملی جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کیساتھ زیادتی اور تیز دھار آلے کیساتھ زخم لگانے کا انکشاف بھی ہوا۔ 

سی پی او سہیل چوہدری کے مطابق واقعے کی تحقیقات کیلئے بچی کے سوتیلے باپ کو شامل تفتیش کیا گیا تھا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اب اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ 


ای پیپر