Sheikh Rasheed Big Statement
29 مارچ 2021 (15:58) 2021-03-29

اسلام آباد:وزیرداخلہ شیخ رشیدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم میں اختلافات اپوزیشن کی نا اہلی ہے ،حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ،ملک میں 14،14 ماہ میں حکومتیں ختم ہوئی ہیں،عمران خان کو ہٹانے والے خود ہٹ گئے ،ان کی راہیں جد ا ہو چکی ہیں ،دعا ہے اپوزیشن اسمبلیوں میں ہی رہے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان سیاست کے بھی کپتان ہیں ،ان کے ساتھ سیاست میں آیا ہوں،ساتھ ہی جاؤں گا،پہلے بھی کہا تھا اقتدار میں دن چٹکی کی طرح گزر جاتے ہیں ،اپوزیشن کا وقت لمبا ہوتا ہے ،انہوں نے کہا پی ڈی ایم میں اختلاف اپوزیشن کی نا اہلی کی وجہ سے ہیں ،حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ،موجودہ حالات کو اگر دیکھا جائے تو پی ڈی ایم میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی راہیں الگ ہو چکی ہیں ،اپوزیشن عمران خان کیخلاف کھڑی ہوئی تھی وہ ٹکڑے ٹکڑے ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا ہماری کسی سے کوئی ناراضگی نہیں ہے ،یہ سب لوگ عمران خان کیخلاف اکٹھے ہوئے اور ٹھس کرگئے،پی ڈی ایم کابکھرنااپوزیشن کی نااہلی عیاں کرتا ہے،وزیر اعظم  کو گھر بھیجنے کا خواب دیکھنے والے جان لیں عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور میں عمران خان کیساتھ آیا تھا اور ساتھ ہی جائوں گا ،کابینہ میں ردوبدل ہوتا رہتا ہے،میں یہیں ہوں،انہوں نے کہا وزیرکے پاس وزارت ہو یا نہ ہو وہ وزیر ہی ہوتا ہے،اپوزیشن اسمبلیوں میں آئے،عمران خان ان سے نہیں بدلاجائے گا،اس وقت اہم قانونی اصلاحات کی بہت ضرورت ہے،انتخابی اصلاحات کیلئے قومی اسمبلی میں بیٹھ کر بات کرنا ہوگی.

شیخ رشید نے ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کر رہے ہیں ،اسلام آباد میں نئے پارکس بھی بنائے جائیں گے، حکومت نے پاسپورٹ کی معیاد 10 سال تک کر دی ہے ،ون ونڈو آپریشن کرتے ہوئے  اس سال ایک لاکھ شناختی کارڈ کااجرا کررہے ہیں،انہوں نے کہا جتنے چینلز پیمرا میں رجسٹرڈ ہیں میڈیاکی انڈسٹری بنانے جا رہے ہیں،راولپنڈی اور اسلام آباد میں میڈیا سٹی بنانے رہے ہیں،قائداعظم کےافکارپر عمل کرنے سے پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔


ای پیپر