Apple, Tech Company, urgent security alert, iPhone, iPad, users, world
29 مارچ 2021 (11:21) 2021-03-29

نیویارک : سکیورٹی خامیوں پر قابو پانے کیلئے امریکا کی نامور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے تمام آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے نیا اور محفوظ سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ۔

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایپل ویب کٹ براؤزر انجن کو بہتر بنانے کے لیے جلد از جلد آئی او ایس 14.4.2 کا ورژن ڈاؤن لوڈ کر لیں تاکہ وہ ہیکرز کے حملوں سے محفوظ رہیں ۔

اس سے قبل کے ورژن سے ہیکر آسانی سے حملہ کرکے صارفین کی معلومات حاصل کر سکتا تھا ۔

ایپل کے نزدیک یہ خطرہ اتنا سنگین تھا کہ کمپنی نے آئی او ایس 12.5.2 جاری کیا ہے لہذا ایسے افراد جن کے پاس آئی فون 6 ، آئی فون 5 ایس اور پرانے آئی پیڈس ہیں وہ ائی او ایس 12 آپریٹنگ سسٹم کو بھی اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں ۔

خیال رہے کہ آئی او ایس 14.4.2 کی اچانک ریلیز حالیہ ہفتوں میں فوری طور پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ ایپل سمیت تمام ٹیکنالوجی کی کمپنیاں اپنے صارفین کے موبائل فونز کو ہیکرز کی حملوں سے بچانے کیلئے اُن کے سسٹم میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔


ای پیپر