Imran Khan, PML-N, no confidence, Punjab government, Chaudhry Manzoor
29 مارچ 2021 (08:36) 2021-03-29

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور کہتے ہیں پنجاب کی نااہل حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہتے ہیں لیکن عمران خان اور مسلم لیگ ن راستے کی رکاوٹ ہے ۔

لاہور گلبرگ میں پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر پنجاب اسلم گل کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری منظور احمد نے ن لیگ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ باپ کے باپ کی باتیں نہ کریں ، سب جانتے ہیں چھپ چھپ کر ملاقاتیں کون کرتا تھا ؟ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے خالق ہم ہیں اس لیے حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ۔

جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ مریم نواز اپنی پارٹی اور خاندان میں جو مرضی کریں لیکن اتحادیوں کے متعلق زبان سوچ سمجھ کر استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ قتل ہوتے ہیں وہ سلیکڈڈ نہیں ہوتے ۔

سینئر نائب صدر پنجاب اسلم گل کا کہنا تھا جب مسلم لیگ ن پیدا نہیں ہوئی تھی اس وقت پیپلز پارٹی جمہوریت کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہی تھی ۔


ای پیپر