Opposition leaders should not mislead people on Billion Tree program: Malik Amin Aslam
کیپشن:   فائل فوٹو
29 مارچ 2021 (08:14) 2021-03-29

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاست کا جنازہ نکلتا ہے تو وہ بلین ٹری سونامی کے پیچھے لگ جاتے ہیں، عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔

گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس وقت کورونا سے بڑا ماحولیاتی تبدیلیوں کا چیلنج ہے۔ کورونا کی ویکسین تو مل گئی لیکن ماحولیاتی تبدیلیوں کی ابھی تک کوئی ویکسین نہیں ہے۔ وزیراعظم کا گرین پاکستان منصوبہ اس مسئلہ میں دنیا کے لیے مشعل راہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے ادوار میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے بجٹ کتنا تھا؟ پیپلز پارٹی کے دور میں پندرہ کروڑ بجٹ تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے دور میں تیس کروڑ بجٹ تھا۔ کچھ لوگوں کو تکلیف ہے امریکہ میں چالیس ممالک کی کانفرنس میں پاکستان کو کیوں نہیں بلایا جا رہا۔

ملک امین اسلم کانفرنس نے واضح کیا کہ اس کانفرنس میں ان ممالک کو بلایا گیا جنہوں نے دنیا میں یہ مسئلہ پیدا کیا۔ دوسرے نمبر پر ان ممالک کو دعوت دی گئی ہے جنھیں موسمیاتی طور پر ہونے والی تبدیلیوں سے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی دنیا کے لیے مشعل راہ پراجیکٹ ہے۔ پاکستان گرین کلائمنٹ فنڈ کو چیئر کرتا ہے۔ تمام انٹرنیشنل فورمز پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ پاکستان گراؤنڈ پر دنیا کو نتائج دکھا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس طرح کہنا کہ آم کے درخت کٹنے کی وجہ سے آپ کو کانفرنس میں نہیں بلایا گیا اچھی بات نہیں، اپوزیشن کو ان پراجیکٹس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے لیے اگست تک پلان لا رہے ہیں تاکہ زرعی زمینوں اور درختوں کو بچایا جا سکے۔


ای پیپر