Kashmir Premier League, Cricket, Sports, Shahid Khan Afridi
کیپشن:   فائل فوٹو
29 مارچ 2021 (08:02) 2021-03-29

مظفر آباد: کشمیر پریمئیر لیگ کا انعقاد کھٹائی میں پڑنے لگا، مظفر آباد گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس اور گراس کا کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔ کے پی ایل کے مقابلے مظفر آباد اور راولپنڈی میں منعقد ہونے ہیں۔

منتظمین نے ٹورنامنٹ کے ایک اور شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ لیگ اپ 14 مئی سے 25 مئی تک ہوگی۔ فرنچائزز مالکان روز نئی تاریخوں سے پریشان ہو چکے ہیں۔ فارنچائزرز کا کہنا ہے کہ 60-65 فیصد رقم ادا کر دی ہوئی ہے لیکن مزید پیسے مانگے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کشمیر پریمئیر لیگ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے مالکان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو معاملے پر خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کے پی ایل کو این او سی جاری کر رکھا ہے۔

کشمیر پریمئیر لیگ میں کشمیری نوجوانوں کیساتھ ساتھ قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے ابتدائی سیزن میں کسی غیر ملکی پلیئر کیلئے این او سی جاری نہیں کیا ہے، تاہم امید کی جا رہی ہے آئندہ سیزن میں بین الاقوامی ٹیموں کے کھلاڑی اس میں حصہ لے کر ٹورنامنٹ کی رونق بڑھائیں گے۔ کشمیر پریمئیر لیگ کے آفیشل کیلئے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ ہر ٹیم میں پانچ پانچ کشمیری کرکٹرز کو کھلانے کے پابند ہونگے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی بوم بوم آفریدی، محمد حفیظ اور بابر اعظم پہلیے ہی کشمیر پریمئیر لیگ کا حصہ ہیں۔

کشمیر پریمئیر لیگ میں اوور سیز واریئرز، باغ سٹالینز، کوٹلی پینتھرز، راولا کوٹ ہاکس، میرپور رائلز اور مظفر آباد ٹائیگرز ٹیمیں حصہ لیں گی۔

لیگ کے ابتدائی ٹرائل مکمل کر لئے گئے تھے۔ ان سے 150 سے زائد پلیئزر کا انتخاب کیا جا چکا ہے۔ ابھی کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کئے جانے کا عمل ہونا باقی ہے، اس کی تاریخ کا اعلان جلد جاری ہونے کی توقع ہے۔


ای پیپر