On the night of seeking the pleasure of Allah Almighty, Shab e-Barat will be celebrated across the country today
کیپشن:   فائل فوٹو
29 مارچ 2021 (07:41) 2021-03-29

لاہور: شب برات دعاؤں کی قبولیت، رحمت کے حصول اور گناہوں سے مغفرت کی رات، اس رات اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی توجہ فرماتے ہیں۔

شب دراصل فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب رات اور برات عربی میں آزادی کو کہتے ہیں۔ احادیث میں ہے کہ سرکارِ مدینہ حضرت محمد صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اس ماہ مبارک میں روزے رکھنے کا خصوصی اہتمام فرماتے تھے۔

اُمّ المؤمنین حضرت سیّدتُنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے مروی ہے کہ میں نے آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اس ماہ کے علاوہ کسی اور میں زیادہ روزے کبھی رکھتے نہیں دیکھا۔

شب برات کی مناسبت سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی جانب سے جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ 29 مارچ کی رات شعبان کی پندرہوی شب ہوگی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ اہل اسلام سے درخواست ہے کہ اس رات میں زیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے۔ شعبان کی 15 ویں شب کو زیادہ سے زیادہ توبہ استغفار کریں۔ شب برات کی رات اللہ تعالی کو منانے والی رات ہے۔ اس رات ہمیں کورونا وائرس وبا سے نجات کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مساجد میں عبادات کے دوران کورونا کے تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔ شب برات کو ہمیں ملک اور قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے۔ بادشاہی مسجد میں آج رات ایک بج کر تیس منٹ پر خصوصی دعا ہوگی۔

ادھر حکومت کی جانب سے عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مساجد میں اجتماعات پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے۔ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے شہری اپنی عبادات میں حصہ لے سکتے ہیں۔


ای پیپر