فائل فوٹو

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری
29 مارچ 2020 (17:32) 2020-03-29

لاہور: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ لوگ گھروں میں محدود اور سڑکیں ویران ہیں۔ پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے اہل کار گشت کر رہے ہیں۔

مارکیٹس، کاروباری مراکز بدستور بند ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں خطرناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اسلام آباد میں جزوی طور پر لاک کے دوران سڑکیں سنسان۔ لاہور میں جگہ جگہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی۔ غیر ضروری گھروں سے نکلنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔

بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری۔ لاک ڈاؤن کے باوجود کئی علاقوں میں دفعہ 144 کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی نظر آئی۔ راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی، بنگش کالونی، فوجی کالونی اور گردونواح میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔

لیہ تبلیغی مرکز میں موجود شخص کی قرنطینہ سے بھاگنے کی کوشش، مزاحمت کے دوران پولیس انسپکٹر کو چھری مار کر زخمی کر دیا۔ کئی شہروں میں لاک ڈوان اور ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود گھروں سے نکلنے والے شہریوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے چالان کئے اور گاڑیاں بند کر دیں۔


ای پیپر