ٹرمپ نے نیویارک سمیت تین ریاستوں میں سفری پابندیوں کا فیصلہ واپس لے لیا
29 مارچ 2020 (17:03) 2020-03-29

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سمیت تین ریاستوں میں سفری پابندیوں کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ڈونلڈٹرمپ نے پہلے ٹویٹ کیا کہ وہ نیویارک ، نیوجرسی اور کنیٹی کٹ کو قرنطینہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے جلد فیصلہ ہوگا، تاکہ تینوں مقامات پر لوگوں کی آمدورفت کو روکا جاسکے۔ چند گھنٹے بعد ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ قرنطینہ کرنا لازم نہیں، ان کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

ٹرمپ نے تیسرے ٹویٹ میں لکھا کہ وائٹ ہاؤس کرونا وائرس ٹاسک فورس کی سفارشات پر جلد ٹریول ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔


ای پیپر