سعودی عرب نے میزائل حملہ ناکام بنا دیا
29 مارچ 2020 (14:18) 2020-03-29

ریاض: سعودی عرب نے میزائل حملہ ناکام بنا دیا، غیرملکی میڈیا کے مطابق حملے کا الزام حوثی باغیوں پر لگایا گیا ہے۔

ترجمان سعودی اتحاد ترکی المالکی کے مطابق دارلحکومت ریاض اور جزان پر دو بیلسٹک میزائل داغے گئے جنہیں سعودی ایئرفورس نے فضا میں ہی مار گرایا ، میزائلوں کی باقیات گرنے سے دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔

سعودی شہریوں کے مطابق رات گئے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔


ای پیپر