کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 30 ہزار 880 ہوچکی ہیں
29 مارچ 2020 (13:54) 2020-03-29

دنیا بھر میں عالمی وباء سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار سے زیادہ ہوگئی، مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 880 ہوچکی ہے۔

امریکا میں 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 2 ہزار 227 افراد کی موت ہوچکی ہے، پندرہ دن میں امریکا میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد مریضوں کا اضافہ ہوا ہے، اٹلی میں دس ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، اسپین میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 982 ہے۔

ایران میں 2 ہزار 517 جبکہ فرانس میں 2 ہزار 314 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، برطانیہ میں ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔ چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تین سو ہے، 81 ہزار میں سے 75 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔


ای پیپر