فائل فوٹو

کرونا وائرس، ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 سو سے بڑھ گئی
29 مارچ 2020 (13:38) 2020-03-29

لاہور: پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 سو 26 ہو گئی۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 558 مریض سامنے آئے ہیں، سندھ میں 481، کے پی 188، بلوچستان میں 138 کیسز رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں 43، آزاد کشمیر 2 اور گلگت میں تعداد 116 تک پہنچ گئی ہے۔

11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ وائرس سے 13 افراد جاں کی بازی ہار چکے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ 28 مریض اب تک صحتیاب ہو چکے ہیں۔


ای پیپر