مسلمان ہونے والی بہنوں کو شوہر سے ملنے سے روک دیا
29 مارچ 2019 (21:04) 2019-03-29

سلام آباد: سندھ کے ضلع گھوٹکی کی ہندو مذہب چھوڑنے والی دو نو ں مسلم بہنوں کے شوہروں کو ملاقات سے روک دیا گیا۔

شوہروں کے وکیل را عبدالرحیم نے کہا کہ شیلٹر انتظامیہ شوہروں کو بیویوں سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی، والدین کی لڑکیوں سے ملاقات کرادی گئی، لیکن شوہروں کو روک دیا گیا، انتظامیہ کودرخواست دی لیکن وہ کہہ رہے ہیں پیرکودیکھیں گے۔ادھر سینیٹر کرشنا کماری اور والدین نے لڑکیوں سے شیلٹر ہا ؤ س اسلام آباد میں ملاقات کی۔

والدہ نے الزام لگایا کہ بیٹیوں سے کھل کر بات نہیں کرنے دی گئی۔ سینیٹرکرشنا کماری نے کہا کہ وہاں موجود عملہ بار بارلڑکیوں کو دیکھ رہا تھا، کمرے میں سول کپڑوں میں دوخواتین بھی تھیں۔


ای پیپر