ملک خطرناک حالت سے نکل آیا: اسد عمر
29 مارچ 2019 (20:26) 2019-03-29

لاہور: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک خطرناک حالات سے باہر نکل آیا قوم پریشان نہ ہو، تیل ڈھونڈ رہے ہیں خوشخبری آنے پر حالات بہتر ہوجائیں گے، صرف پنجاب کا نہیں پورے پاکستان کا خزانہ ہی خالی ہے،گزشتہ ادوار میں حکومتوں نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک خطر ناک حالات سے باہر نکل آیا ہے اب قوم کو پریشانی کی ضرورت نہیں، آنے والے دنوں میں پاکستان کے لئے بہت بڑی خوشخبریاں ہیں، تیل ڈھونڈ رہے ہیں خوشخبری آنے پر حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا اس وقت صرف پنجاب کا خزانہ ہی خالی نہیں پورا پاکستان کا خزانہ ہی خالی ہے، تاہم پاکستان میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا مستقبل عدالت ہی طے کریگی، پاکستان میں کرپٹ افراد جو بھی سب کا احتساب ہونا چاہیے، گزشتہ ادوار میں حکومتوں نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا اور کسی نے عوام کا نہیں سوچا۔


ای پیپر