آصف زر داری نے نیب کے سوالنامے پر جواب تیار کرلیا
29 مارچ 2019 (19:08) 2019-03-29

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زر داری نے پارک لین کمپنی کیس میں نیب کے سوالنامے پر جواب تیار کرلیا، آئندہ ہفتے جمع کرایا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اپنے جواب میں نیب کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھائے اورکہا کہ قانون کے تحت نجی کمپنی کے معاملات پر نیب کارروائی نہیں کرسکتا، پارتھینون کمپنی کو نیشنل بینک کے ڈیڑھ ارب روپے قرض کا علم نہیں، پارک لین کمپنی 1989میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، کم عمر بلاول، اقبال میمن، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین شراکت دار تھے۔

سابق صدر نے اپنے جواب میں کہا کہ پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستعفی ہوگیا، میرا اور بلاول بھٹو کا پارتھینون کمپنی سے کوئی تعلق نہیں، پارک لین کمپنی میں ایک چھوٹا شراکت دار ہوں، نجی کمپنی سے متعلق نیب کا سوالنامہ اختیارات سے تجاوز ہے۔


ای پیپر