پاکستا ن نے میزائل ٹیکنالوجی میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
29 مارچ 2018 (23:01) 2018-03-29

راولپنڈی: پاکستان کا سب میرین کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ ،پاکستان دشمنوں کے نام ایک اور پیغام ،پاک فوج نے ثابت کر دیا کہ ہم کسی سے کم نہیں ۔پاکستان نے جدید ترین میزائل کا تجربہ کیا ہے جس میں اپنے ہدف کو 100 فیصد نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جدید ترین کروز میزائل بابر مکمل طور پر پاکستان کا اپنا تیار کردہ ہے جس میں جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن کا نظام نصب کیا گیا ہے۔کروز میزائل بابر کو زیرِ زمین پلیٹ فارم سے چلایا گیا جس نے اپنے ہدف کو سو فیصد درست نشانہ بنایا۔ یہ میزائل 450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔


ڈی جی سٹرٹیجک پلانز ڈویڑن، چیئرمین نیسکام، کمانڈر نیول سٹرٹیجک فورس کمانڈ، سینئر حکام، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربہ کا مشاہدہ کیا۔ موجودہ دفاعی دور میں بابر میزائل ملک کے لیے دوسری قابل اعتماد سٹرائیک صلاحیت ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔


ای پیپر