برطانیہ میں دہشت گردی کے پیش نظر تاحکم ثانی تمام سکول بند
29 مارچ 2018 (21:51)

لندن : برطانیہ میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر تاحکم ثانی سکولوں کو بند رکھا جائے گا ۔غیر ملکی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش ِ نظر اسکولوں کو بند کرنے اور سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ڈیون اور کورنوال کائونٹیز کے متعدد تعلیمی اداروں کو دھمکی آمیز ای میلز ملنے کے بعد انہیں بند کر دیا گیا ہے جبکہ ڈہورہم کائونٹی کو بھی دھمکیوں سے خبردار کیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ حملہ آور بچوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھا سکتے ہیں یا پھر انہیں فائرنگ کا نشانہ بناسکتے ہیں۔ پولیس نے دھمکیوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


ای پیپر