مریم نواز نے اہلخانہ سمیت 10سالہ برطانوی ویزے کی درخواست دیدی
29 مارچ 2018 (20:39)

اسلام آباد :سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے برطانیہ کے ویزے کےلئے درخواست جمع کرادی، مریم نواز اپنے خاوند کیپٹن(ر)صفدر کے ہمراہ نجی کوریئر کمپنی کے دفتر گئیں اور ویزہ درخواست کے ساتھ فنگرپرنٹس بھی دیئے، مریم نواز نے نجی کمپنی کی طرف سے ویزہ کے درخواست گزاروں کےلئے سہولیات کو تسلی بخش اور بہترین قرار دیا۔

جمعرات کو مریم نواز اپنے خاوند کیپٹن(ر)صفدرکے ہمراہ سیکٹر جی نائن میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر گئیں جہاں نجی کوریئر کمپنی کے جی ایم پروٹوکول محمد ناصر نے ان کا استقبال کیا،انہوں نے برطانیہ کے ویزے کےلئے دستاویزات جمع کرائیں، مریم نواز نے دس سال کے ویزے کےلئے درخواست دی جبکہ ان کے ہمراہ 3ملازمین بھی برطانیہ جائیں گے، تینوں ملازمین کے چھ چھ ماہ کے ویزہ کےلئے درخواست جمع کرائی گئی، مریم نواز نے ویزے کےلئے فنگر پرنٹس بھی دیئے۔

اس موقع پر انہوں نے نجی کوریئر کمپنی جیری فیڈکس کی طرف سے ویزہ کے حصول کےلئے آنے والے افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور کئے جانے والے انتظامات کی تعریف کی ۔


ای پیپر