جے ایف 17تھنڈر میں تباہ کن ٹیکنالوجی شامل ۔۔۔! دشمن کی نیندیں حرام
29 مارچ 2018 (18:47) 2018-03-29

بیجنگ:چین پاکستان ایئر فورس کے جے ایف ۔17تھنڈر جنگی طیارے کو کے ایل جے ۔7-Aکی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپ گریڈ کرے گا ، اس میں ایکٹو الیکٹرانکیکلی سکین ارے (اے ای ایس اے)ریڈار سسٹم نصب کیا جائےگا ۔ چین کے معروف اخبار چائنا ڈیلی کے مطابق نانجنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس ٹیکنالوجی جیانگ ژو کے سربراہ ہومنگ چن نے بتایا ہے’ کے ایل جے ۔7‘ کے فائر کنٹرول ریڈار کا جدید ترین سسٹم جے ایف17تھنڈرکثیر المقاصد جنگی طیارے میں نصب کیا جائےگا جس سے اس کی جنگی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو جائےگا ۔

انہوں نے کہا کہ اپ گریڈ کرنے سے جنگی طیارے کی سراغ رسا نی اور جنگی اہلیت میں مزید اضافہ ہو جائیگا اور وہ پہلے سے زیادہ دور تک اپنے دشمن کو دیکھ سکے گا ۔ یہ جنگی طیارہ اس قابل ہوگا کہ دشمن کے طیارے کو کارروائی کرنے سے پہلے ہی نشانہ بنا سکے گا اور جنگ میں یہ بات بہت اہم ہے کیونکہ اصل جنگ یہی ہے کہ اگر آپ اپنے دشمن کو پہلے دیکھ لیتے ہیں تو آپ اس پر پہلے حملہ کر سکتے ہیں ۔


ای پیپر