عمران خان کی کوئٹہ آمد پر افسوسناک واقعہ ۔۔۔کارکن اپنے ہی قائد پر برس پڑے
29 مارچ 2018 (18:34) 2018-03-29

عمران خان کی کوئٹہ آمد ، ائیرپورٹ روڈ پر نہ رکنے پر کارکن سراپااحتجاج ، احتجاجاََ خیرمقدمی بینرز نذرآتش، چیئرمین پی ٹی آ ئی کیخلاف زبردست نعرے بازی
کوئٹہ : تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی کوئٹہ آمد کے موقع پر ائیرپورٹ روڈ پر کارکنوں کیلئے نہ رکنے پر کارکن سراپااحتجاج بن گئے بلکہ انہوں نے احتجاجاََ خیرمقدمی بینرز کو نذرآتش بھی کیااور زبردست نعرے بازی کی ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز عمران خان کوئٹہ پہنچے تو ائیرپورٹ روڈ پر موجود کارکنوں نے انہیں روکنا چاہا تاہم عمران خان رک نہیں سکے جس کے بعد کارکنوں نے عمران خان کیلئے لگائے گئے خیرمقدمی بینرز پھاڑے بلکہ انہیں نذرآتش بھی کیااس موقع پر کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی ۔

تحریک انصاف بلوچستان میں اختلافات عمران خان کے دورے کے موقع پر مزید شدت اختیار کرگئے ہیں تحریک انصاف کے رہنماءنورمحمددمڑ نے کہاہے کہ عمران خان کے کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کارکنوں کے جذبات مجروح کئے گئے ہیں جو قابل افسوس ہے تاہم اس سلسلے میں کارکنوں ودیگر کے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔


ای پیپر