کپل شرما کے شو میں رانی مکھر جی شوٹنگ کے بغیر واپس چلی گئیں
29 مارچ 2018 (17:27)

ممبئی : بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بالی ووڈ ستاروں کو انتظار کروانے کی اپنی حرکت سے باز نہ آئے۔


تفصیلات کے مطابق کپل شرما نے نے اپنے پچھلے پروگرام دی کپل شرما شو میں شاہ رخ خان اور اجے دیوگن سمیت کئی اداکاروں کو شوٹنگ کیلئے مدعو کیا اور انہیں گھنٹوں انتظار کروایا بعد ازاں ان سے معافی بھی مانگی تاہم اب انہوں نے یہی حرکت اپنے نئے شو پر بھی کرڈالی۔ بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کو کپل شرما کے پرگروام کے سیٹ پر طویل انتظار کے بعد بغیر رکارڈنگ گھر واپس جانا پڑ گیا۔


مشہور کامیڈی شو ’فیملی ٹائم ود کپلمیں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کو اپنی فلم ’ہچکی ‘ کی پروموشن کے لئے پوری ٹیم کے ساتھ مدعو کیا گیا لیکن کئی گھنٹوں بعد انتظامیہ کی جانب سے پہلے شوٹنگ کو تاخیر کا شکار بتایا گیا اور پھر دو گھنٹے بعد شوٹنگ کی منسوخی کی روداد سنادی گئی۔اداکارہ رانی مکھرجی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ’ہچکی ‘ کی پوری ٹیم کو رانی کے ساتھ رکارڈنگ کے لئے 6 بجے کا وقت دیا گیا اور پوری ٹیم 2 بجے ہی سیٹ پر پہنچ گئی لیکن کپل کے غیر ذمہ درانہ رویے اور عدم موجودگی کی وجہ سے رانی مکھرجی کو 2 بجے سے 7 بجے تک انتظار کرنا پڑا تاہم انتظامیہ نے دو گھنٹے بعد بتایا کہ شو کو منسوخ کردیا گیا ہے۔


ای پیپر