اپنے کیرئیر اور معاوضہ کیلئے بہت لڑنا پڑا : کنگنا رناوٹ

29 مارچ 2018 (16:58)

ممبئی بالی وڈ کی بہترین اداکارہ کنگنا رناوٹ نے کہا ہے کہ اپنے کیریئر اور معاوضہ حاصل کرنے کیلئے لڑنا پڑا ۔


ایک انٹرویو میں کنگنا رناوٹ نے کہاکہ ایمانداری کی بات کی جائے تو میں باہر یہ سوچ کر کبھی نہیں جاتی کہ مجھے معاشرے کو تبدیل کرنا ہے ٗمیں ایک اچھی انسان ہوں پر بہترین نہیں ٗمیں اپنے حقوق کیلئے لڑنا جانتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ایسا کیریئر حاصل کرنے کیلئے لڑنا پڑا ٗیہ معاوضہ جو میں آج وصول کررہی ہوں اس کے لیے لڑنا پڑا ، آج میرے پاس میرا گھر اور جائیداد ہے تو میں نے انہیں لڑ کر حاصل کیا ہے، کسی اور کی وجہ سے یہ میرے پاس نہیں۔


اداکارہ نے بتایا کہ لوگ سمجھتے ہیں میں ہر دن ایک جنگ لڑ رہی ہوں اور میرا کوئی مستقبل نہیں کیونکہ میرے جوہر یا کسی روشن سے کوئی دوستی نہیں تاہم ایسا نہیں ہے ٗمیں 2018 کی سب سے بہترین فلم میں کام کررہی ہوں، اتنے بڑے بجٹ پر اب تک کوئی دوسری ایسی فلم نہیں بنی جس میں اداکارہ کا مرکزی کردار ہو۔واضح رہے کہ کنگنا رناوٹ اس سے قبل ہریتھک روشن کے ساتھ ہوئے تنازع کے باعث خبروں میں رہیں۔ کنگنا رناوٹ اور ہریتھک روشن کے درمیان 2009 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کے درمیان 2014 میں اخلافات ہوئے۔دونوں نے ایک دوسرے پر مقدمات بھی درج کروائے جبکہ ہریتھک روشن کی جانب سے اداکارہ کو بھیجی گئی فحش اور نازیبا ای میل بھی بعد ازاں لیک ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں