ویسٹ انڈیز کی کراچی آمد سے قبل مشکلات کا شکار
29 مارچ 2018 (15:40)

پی ایس ایل تھری کی کامیابی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے پاکستان میںکھل گئے آئی سی سی نے بھی پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کامیاب انعقاد پر پی سی بی اور پاکستانی قوم کو نوید سنائی کہ امید ہے پاکستان میں بہت جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو جائے گی ۔گزشتہ روز پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی چیئرمین پی سی بی کو مبارکباد دی اور کہا کہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں کوشش کریں کہ ملک کے تمام بڑ ے شہروں میں پی ایس ایل کے میچز کروائے جائیں ۔

اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ چند روز میں پاکستان آر ہی ہے لیکن آمد سے چند روز قبل ویسٹ انڈیز بورڈ کو ٹیم تشکیل دینے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔
دورہ پاکستان کے لئے ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم کے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے، کئی کھلاڑی مختلف وجوہات کی بنیاد پر ٹیم کو دستیاب نہیں، جیسن ہولڈر کی جانب سے ٹیم سے اپنا نام واپس لیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد بورڈ کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

دورہ پاکستان کے لیے کم از کم 5 نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے، ٹیم میں آندرے فلیچر، چیڈوک والٹن اور سیموئل بدری کے علاوہ دیگر کھلاڑی شامل ہوں گے، ابھی تک ویسٹ انڈیز کے حتمی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو ہفتے کی شب پاکستان کے ساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے کراچی پہنچنا ہے، پہلا میچ یکم اپریل، دوسرا 2 جب کہ تیسرا 3 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔


ای پیپر