سنی لیون کے والد اہم منظر دیکھ کر رو پڑے
29 مارچ 2018 (15:16) 2018-03-29

ممبئی: بالی ووڈ ادا کارہ سنی لیونی اپنی ہی سوانح عمری میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن جیت کور نامی اس ویب سیریز میں سنی لیونی کی امریکی پورن اسٹار سے لے کر بولی وڈ میں اسٹار بننے تک کا سفر پیش کیا جائے گا۔ فلم میں بولی وڈ اداکارہ اس سیکریٹ سے بھی پردہ اٹھائیں گی کہ ان کا نام سنی کیسے پڑا ، فلم میں نہ صرف سنی مرکزی کردارنبھائیں گی بلکہ وہ خود ہی اپنی زندگی سے متعلق مداحوں کو بھی آگاہ کریں گی۔


سنی نے اس پراجیکٹ سے متعلق مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے یہ ایک دلچسپ پیشکش تھی اور اس پر کافی پرجوش بھی تھیں تاہم جب انہوں نے اس کی شوٹنگ شروع کی تو ان کو اندازہ ہوا کہ جذباتی طور پر اس طرح کی فلم میں کردار کیلئے تیار بالکل بھی نہیں تھیں۔ سنی کا کہناتھا کہ کوئی بھی شخص ان تکلیف دہ لمحات کا تذکرہ کرنا مناسب نہیں سمجھے گا جو کہ وہ پہلے ہی پرے دھکیل چکا ہو۔ اس سوال کے جواب میں کہ کونسا لمحہ شوٹنگ کے دوران ان کیلئے انتہائی مشکل تھا آنکھوں میں آنسوں کے ساتھ انہوں نے ان لمحات کا تذکرہ کیا ٗ سنی کا کہنا تھا کہ فلم میں ایک سین سے متعلق جب انہوں نے اپنے والد کو بتایا کہ یہ ان پر عکس بند ہوا ہے تو ان کے والد روپڑے ۔


سنی کا کہنا تھا کہ اس موقع پر وہ بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں ۔ سنی کا کہنا تھا کہ اس موقعے پر ان کے شوہر نے بہت شوٹنگ کے سیٹ پر بہت ساتھ دیا ۔ سنی کا کہنا تھا کہ یہ بہت دشوار تھا اگرچہ کہ ان کے والدین وفات پاچکے ہیں لیکن یہ سب اب بھی بہت تکلیف دہ ہے۔


ای پیپر