ملالہ یوسفزئی کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات
29 مارچ 2018 (12:57) 2018-03-29

اسلام آباد :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور ماروی میمن بھی موجود تھیں ۔


تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے لیے ملالہ یوسفزئی وزیراعظم ہا ئو س پہنچیں جہاں انہیں سخت سیکیورٹی میں لایا گیا۔وزیراعظم اور ملالہ یوسفزئی کی ملاقات میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور ماروی میمن بھی موجود ہیں۔


واضح رہے ملالہ یوسفزئی گزشتہ رات ساڑھے پانچ سال بعد وطن واپس پہنچی ہیں اور وہ ملک میں چار روز قیام کریں گی۔ ملالہ اس دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی جب کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر وہ اسلام آباد میں ہی قیام کریں گی۔


ای پیپر