سٹاک مارکیٹ پر حملہ کیوں کیا گیا ،اہم انکشاف سامنے آگیا
29 جون 2020 (23:22) 2020-06-29

کراچی :کراچی سٹاک مارکیٹ پر خطرناک ترین حملہ میں چار دہشتگردوں کو بروقت کاروائی کرتے ہوئے جہنم واصل کر دیا ۔

حملے کے بعد سکیورٹی فورسزاس کوئک رسپانس دیتے ہوئے چند منٹوں میں ہی دہشتگردوں کا صفایا کر دیا تھا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت بھارت اور چین میں سرحدی کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے ، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین کی ہے اس لیے دہشتگردوں نے حملے کیلئے اس جگہ کا انتخاب کیا جہاں چین کے مفادات ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کاروبار کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس جگہ پر حملہ کرکے پاکستان کو مفلوج کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہمارے بہادر سکیورٹی گارڈز اور پولیس کے جوانوں نے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں چین کی بہت بڑی سرمایہ کاری ہے، ان دنوں چین اور بھارت میں گزشتہ ماہ سے کشیدگی چل رہی ہے، اس لیے دہشتگردوں نے اس جگہ کا انتخاب کیا جہاں پر چینی مفادات کو ٹھیس پہنچائی جا سکے ۔


ای پیپر