کراچی سٹاک ایکس چینج پر حملہ ،چین نے کا دبنگ اعلان
29 جون 2020 (20:44) 2020-06-29

اسلام آباد:چینی سفارتخانے نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رہے گا۔

پیر کو چینی سفارتخانہ سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ کراچی دہشتگرد حملے کے متاثرین سے تعزیت کرتے ہیں، دہشتگرد واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

ترجمان چینی سفارتخانہ نے کہاکہ ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ چینی سفارتخانے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رہے گا۔


ای پیپر