کراچی سٹاک ایکسچینج کمپاؤنڈ پر حملہ ،امریکہ کا پہلا ردعمل
29 جون 2020 (20:32) 2020-06-29

اسلام آباد :امریکی سفارتخانہ نے کراچی سٹاک ایکسچینج کمپاؤنڈ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پیر کو امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حملے کا نشانہ بننے والے افراد کے لئے دعا گو ہیں.

بیان میں کہاگیاکہ دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ،دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے تک لانے میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں


ای پیپر