ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری
29 جون 2020 (20:15) 2020-06-29

واشنگٹن:ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایران نے اپنے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے معاملے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور 35 دیگر افراد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے مدد طلب کرلی،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز نے ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی 'فارس کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ تہران کے پراسیکیوٹر علی القاسمہر کا کہنا تھا کہ 'ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر افراد کے خلاف وارنٹ قتل اور دہشت گردی کی کارروائی کے چارجز پر جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے انٹرپول سے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر کے خلاف 'ریڈ نوٹس' جاری کرے جن پر قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ دیگر افراد میں امریکی ملٹری اور سول افسران شامل ہیں، تاہم اس حوالے سے انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

مریکا کی جانب سے یہ الزام لگایا تھا کہ قاسم سلیمانی خطے میں امریکی فورسز پر حملوں میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاز کا ماسٹرمائنڈ ہے،قاسم سلیمانی کے امریکی فضائی حملے میں قتل کے بعد دونوں ممالک امریکا اور ایران میں کشیدگی شدت اختیار کرگئی تھی۔


ای پیپر