سٹا ک ایکسچینج عمارت پر حملہ کس نے کیا ؟
29 جون 2020 (20:03) 2020-06-29

اسلام آباد: سینیٹ میں قائدایوان شہزادوسیم نے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ حملہ پاکستان کے دشمنوں کی کی جانب سے دہشت گردی کی ایک کارروائی کا ارتکاب ہے ۔

پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے اس حملے کو ناکام بناہا۔ شہزاد وسیم نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ملک میں امن و ہم آہنگی کے دفاع کے لئے پاکستانی عوام کی خواہش کو کوئی بھی متزلزل نہیں کر سکتا۔

شہزادوسیم نے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کے دشمنوں کی کی جانب سے دہشت گردی کی ایک کارروائی کا ارتکاب ہے ۔


ای پیپر