file photo

بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق بحال کرے: جو بائیڈن
29 جون 2020 (16:55) 2020-06-29

نیویارک: امریکا کے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق بحال کرے۔

جو بائیڈن نے حالیہ آئینی ترمیم پر مایوسی کا اظہار بھی کیا ہے جس میں خصوصاً مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ نومبر میں صدر منتخب ہونے کی صورت میں جو بائیڈن نے اپنی پالیسیوں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہندوستانی حکومت کو کشمیریوں کے حقوق کی بحالی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنا چاہئیں، پُرامن احتجاج کو روکنا یا انٹرنیٹ بند کرنا یا انٹرنیٹ کو سست کرنا جبکہ اظہار رائے پر پابندیوں سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے۔


ای پیپر