file photo

خواجہ آصف اور فواد چوہدری میں گرما گرمی
29 جون 2020 (15:00) 2020-06-29

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ آصف اور فواد چوہدری میں گرما گرمی، خواجہ آصف نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اچانک بڑھا دی گئیں ، پیٹرول کے بعد گیس اور بجلی پر بم بھی گرنے والا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سارا سال بجٹ آئے گا اور ہم ان کا راستہ روکیں گے۔ خواجہ آصف کی تقریر کے دوران فواد چوہدری نے لقمہ دیا، جس پر خواجہ آصف نے کہا خاموش رہیں ورنہ یہاں وہ کہوں گا کہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، یہ شخص مجھے بارہ تیرہ دن سے تنگ کر رہا ہے۔

جواب میں فواد چوہدری بولے آپ کو بھی سیالکوٹ میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گا، کیا یہ اپوزیشن لیڈر ہے یہ شخص کیسے خطاب کر رہا ہے۔ رولنگ دیں ورنہ اسے بات نہیں کرنے دیں گے، اسپیکر صاحب آپ رولز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ یہ اپوزیشن لیڈر کی سیٹ سے بات نہیں کرسکتا۔


ای پیپر