ہر فورم پر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو چیلنج کریں گے: بلاول
کیپشن:   file photo
29 جون 2020 (14:38) 2020-06-29

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ہر فورم پر پیٹرولیم مصنوعات اضافے کو چیلنج کریں گے۔ یہ کیسے اپنے آپکو تحریک انصاف کہتے ہیں کہ عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم نوٹس ہی لینا بند کر دیں، ادویات کی قیمتیں بڑھیں نوٹس لیا رپورٹ آئی نہ قیمتیں کم ہوئیں، آٹا کا نوٹس لیا وہ بڑھ گیا، چینی کا نوٹس لیا پچاس والی چینی نوے تک چلی گئی، وزیر اعظم اپنے آپکو قرنطینہ کریں اور متعلقہ کام کرنے والوں کو کام کرنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزیر جو جعلی ڈگری پر خود ہے وہ دوسروں پر جعلی ڈگریوں پر الزام لگاتا ہے۔ طیارہ حادثہ ہوا فوت ہونے والے پائلٹ پر ذمہ داری ڈال دی۔ کوئی جعلی ڈگری کو سپورٹ نہیں کرتا، اپنے ادارے کو درست کریں۔ جہانگیر ترین لندن میں مزے کر رہے ہیں۔


ای پیپر