file photo

فورسز نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
29 جون 2020 (11:14) 2020-06-29

کراچی: سیکیورٹی فورسز نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے، حملہ ناکام بناتے ہوئے پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد شہید ہوئے، پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے، دہشتگرد رائفلز اور دستی بم سے مسلح تھے، انھوں نے خودکش جیکٹس بھی پہن رکھے تھے، حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پہلی چیک پوسٹ پر ہی دہشت گردوں اور فورسز میں مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی، سندھ رینجرز کے مطابق تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ دو دہشت گرد چیک پوسٹ پر مارے گئے، جبکہ دیگر دو دہشت گرد اسٹاک مارکیٹ کے احاطے میں ہلاک کر دیا گیا۔ فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ اور پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق، دہشت گردوں کو چیک پوسٹ پر ہی روک لیا گیا، دہشت گرد اسٹاک ایکس چینج کی عمارت میں داخل نہ ہوسکے، حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملے کیلئے دہشت گردوں نے پی اے بی 6291 گاڑی استعمال کی، دہشت گردوں کے پاس بارودی مواد سے بھری جیکٹیں بھی موجود تھیں


ای پیپر