مسلم لیگ ن کے 15ارکان اسمبلی کی بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات
29 جون 2019 (21:16) 2019-06-29

اسلام آباد : مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک کی خبریں آج کی نہیںبلکہ نواز شریف کے جیل جاتے ہیں آنا شروع ہو گئیں تھیں ،اب ایک اہم خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کے 15ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں اہم ملاقات کی اور پنجاب میں جاری پالیسیوں پر بھی اعتماد کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے 15رکن اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیساتھ بنی گالہ میں عمران خان نے اہم ملاقات کی ۔

اس ملاقات نے مسلم لیگ ن کی سیاست میں ہلچل مچا کر رکھ دی ،حیران کن طور پر تما م 15رکن اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیساتھ بنی گالہ میں ملاقات کی اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ۔


ای پیپر