جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں نیب کو بے نقاب کرونگا:رانا مشہود احمدخان
29 جون 2019 (20:35) 2019-06-29

لاہور :مسلم لیگ ن کے اہم رہنما رانا مشہود احمد خان نے خبریں بے نقاب کر تے ہوئے کہا کہ اب مجھے کسی کا ڈر نہیں جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں نیب کو بے نقاب کرونگا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا اب سیاستدانوں کی طرح جرنیلوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا میری فیملی بہت پریشان ہے ،اب اگر لڑوں کا تو اپنی فیملی کیلئے لڑوں گا ،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود گزشتہ رات 2 بجے غیر ملکی ائیرلائن سے امریکا جارہے تھے لیکن ایف آئی اے حکام نے انہیں ائیرپورٹ پر روک لیا اور کچھ دیر بعد واپس گھر جانے کی اجازت دے دی،دوسری طرف نیب حکام نے ران مشہود کو 8جولائی کو طلب کر لیا ۔

رانا مشہود احمد خان نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دھمکیاں ملتی رہی ہیں ، انہیں میسجز کیے جاتے رہے کہ آگے جا کر نہ بولو، حکومت کے خلاف نہ بولو۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کرائیں گے ، جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں لیکن نیب کو بے نقاب کروں گا۔


ای پیپر