Source : Yahoo

شاہ رخ خان کا انوشکا شرما کے نام خوبصورت پیغام
29 جون 2018 (20:32) 2018-06-29

ممبئی:بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اداکارہ انوشکا شرما کے فلم ”زیرو “ کے اپنے شیڈول کی عکسبندی مکمل کرنے پر کہا ہے کہ آپ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آتا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے فلم ”زیرو “ کے اپنے شیڈول کی عکسبندی مکمل کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ٹیم کے تعاون اور زبردست تجربے پر شکریہ ادا کیا جس پر اداکار شاہ رخ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آتا ہے، آپ کے بغیر اس سفر پر اس طرح مزا نہیں آئے گا، آپ ہمیں یاد رہیں گی، کیا ہم آپ کو ایک دن کے لئے واپس بلا سکتے ہیں۔

ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم ”زیرو“ میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم رواں سال 21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔


ای پیپر