Source : Yahoo

لوگ کہتے تھے یہ کالی ہوجائے گی، کوئی شادی نہیں کریگا ،ثانیہ مرزا
29 جون 2018 (20:07) 2018-06-29

ممبئی: بھارتی ٹینس کھلاڑی اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہاہے کہ لوگ ٹینس کھیلنے پر میری حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کہتے تھے کہ یہ کالی ہوجائیگی اور اس سے کوئی شادی نہیں کریگا،میری اولاد بیٹا ہو یا بیٹی، مجھے اس کی پرواہ نہیں،شعیب ملک کو بیٹی کی خواہش ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی پہلی اولاد لڑکی ہو۔

بھارت میں خواتین کیلئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ویمن انڈیا کی جانب سے بنائے گئے نغمے مجھے حق ہے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر ثانیہ مرزا نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میں ثانیہ مرزا نے اپنے کیریئر کے اتار چڑھا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انہوں نے لوگوں اور رشتے داروں کی تنقید کا سامنا کیا۔انہوںنے کہاکہ ان کی کامیابی میں ان کے والدین کا اہم کردار ہے جنہوں نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ثانیہ نے بتایا کہ جب میرے والدین نے میرے انکل آنٹی کو میرے ٹینس کھیلنے کا بتایا تو ان کا کہنا تھاکہ یہ کالی ہوجائے گی، پھر دیکھنا کوئی اس سے شادی نہیں کریگا۔ثانیہ مرزا نے بتایا کہ لڑکیوں کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے ،مرد اور عورت کے برابر حقوق ہیں اور معاشرے کو مساوات پر چلنا چاہیے ۔ٹینس اسٹار نے دنیا کی اسپورٹس فیکلٹی سے بھی اختلاف کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک خواتین کو کھیلوں میں مردوں کے برابر اہمیت نہیں دی جاتی ،یہاں تک کے مردوں کے انعامات زیادہ ہوتے ہیں جب کہ خواتین کے کم جو کہ ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چاہے میری اولاد بیٹا ہو یا بیٹی، مجھے اس کی پرواہ نہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ میں اس کو یہ سکھا ﺅ ں کہ سب برابر ہیں۔ثانیہ مرزا نے یہ بھی بتایا کہ شعیب ملک کو بیٹی کی خواہش ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی پہلی اولاد لڑکی ہو۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 8 برس ہوچکے ہیں، دونوں نے 23 اپریل کو ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری نہایت دلچسپ انداز میں سوشل میڈیا پر سنائی تھی۔


ای پیپر