بھارت کا پاکستانی زائرین پرعائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
کیپشن:   Source : Yahoo
29 جون 2018 (19:49) 2018-06-29

نئی دہلی : بھارت نے پاکستانی زائرین پرعائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ کی کوششوں سے بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی زائرین پر عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرتے ہوئے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد نئی دہلی میں جاری حضرت امیرخسرو کے عرس میں شرکت کے لیے 176 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کردیئے گئے۔

نجی ٹی وی نے بھارتی سفارتخانے کے ایک سینئرسفارتکار کے حوالے سے بتایا کہ حضرت امیر خسروکے عرس میں شرکت کے لیے 176 پاکستانی زائرین کوویزے جاری کردیئے گئے ہیں تاہم پاکستانی زائرین کے ویزے کی مدت کم کردی گئی ہے۔

حضرت امیرخسروکے عرس کی تقریبات کا آغاز28 جون سے نئی دہلی میں ہوا جو 5 جولائی تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ بھارتی سفارتخانے نے اس سال جنوری میں حضرت نظام الدین اولیا اورمارچ میں خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی زائرین کوویزے جاری نہیں کیے تھے۔


ای پیپر