شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
کیپشن:   Source : Yahoo
29 جون 2018 (18:57) 2018-06-29

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ان کے آبائی حلقے این اے 57 مری سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم کی اپیل پر سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ابتدائی حکم میں شاہد خاقان عباسی کے کاغذات مسترد کرنے کا ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں انتخاب لڑنے کی اجازت دےدی۔

واضح رہے شاہد خاقان عباسی نے آبائی حلقے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف خواجہ طارق رحیم کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ روز اپیل کی تھی۔سابق وزیراعظم نے اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیارات سے تجاوز کیا، ٹریبونل کو تاحیات نااہلی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی تھی۔


ای پیپر