Source : Yahoo

عمران خان نے سجدہ مذہب نہیں وزیراعظم بننے کی خواہش کیلئے کیا، خواجہ آصف
29 جون 2018 (16:33) 2018-06-29

لاہور:مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے عمران خان کی بابا فرید گنج شکر پر حاضری اور سجدے کے معاملے پرردعمل میں کہا ہے کہ خان صاحب نے سجدہ مذہب کیلئے نہیں کیا بلکہ وزیراعظم بننے کی خواہش کیلئے کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے عمران خان کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سجدہ مذہب کیلئے نہیں کیا بلکہ خواہشات کیلئے کیاہے ، ان کی وزیراعظم بننے کی خواہش شدید ہو گئی ہے کہ اس کیلئے وہ پیروں فقیروں سے ازدواجی تعلقات بھی قائم کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک روز قبل پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے دربار پر اہلیہ کے ہمراہ حاضری دی اور اس موقع پر انہوں نے دروازے کی چوکھٹ پر جھک کر بوسہ دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور یہ شور مچ گیا کہ انہوں نے سجدہ کیاہے تاہم اب عمران خان نے ایسے بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا میں نے صرف بوسہ دیا ۔


ای پیپر