file photo

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈیجیٹل تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دیدیا
29 جولائی 2020 (16:34) 2020-07-29

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈیجیٹل تانیہ ایدروس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تانیہ ایدروس نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد کے خاطر عہدے سے استعفیٰ دیا، میں پاکستان میں خدمت کے جذبے سے آئی تھی لیکن میری کنیڈین شہریت کے حوالے سے بہت باتیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ میری پیدائش کینیڈا میں ہوئی اور وہاں پیدا ہونا میری خواہش نہیں تھی، پاکستان کو جب میری ضرورت پڑے گی میں حاضر ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور مشیران کی شہریت اور اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئیں جن میں دہری شہریت کے حامل مشیران کو شدید تنقید کا نشانہ بنا گیا اور تانیہ ایدروس کو بھی دہری شہریت پر تنقید کا سامنا تھا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے، اپنے ٹویٹر پیغام میں ظفر مرزا نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کے کہنے پر آیا تھا۔ حالیہ منفی بحث کے سبب استعفیٰ دیا، تاہم میں اپنے کام سے مطمین ہوں ، کورونا کے دوران بہت محنت کی۔


ای پیپر