file photo

بھارتی فوج کو کشمیر میں زمین پر قبضے کی اجازت مل گئی
29 جولائی 2020 (10:40) 2020-07-29

سرینگر: گزشتہ سال ، 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے والی مودی سرکار نے معصوم کشمیریوں کی زمینوں پر تیزی سے قبضہ کرنا شروع کردیا۔ بھارتی فوج کو کسی بھی شہری کے گھر یا زمین پر قبضے کی اجازت مل گئی۔

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے زمین حاصل کرنے کے لیے این و سی کی شرط ختم کردی۔ بھارتی فوج کسی بھی شہری کے گھر، زمین یا کسی بھی مقام کو اسٹریٹیجک قرار دے کر اس کو اپنے کنٹرول میں لے سکتی ہے۔

بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں پہلے ہی ہزارں ایکڑ زمین پر قابض ہے جبکہ مودی حکومت بھی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا جواز بنا کر کشمیریوں کی املاک پر قبضے کر رہی ہے۔

ادھر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی تحریک آزادی کے جیالوں کی جائیدادیں اور اثاثے ضبط کرنے کے لیے نئی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

قائد تحریک آزادی جموں کشمیر، سید علی گیلانی نے بھی اپنے پیغام میں کشمیریوں کی زمینیں ہتھیانے کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔


ای پیپر