file photo

آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ کے نتیجے میں تقریباً 3 ارب جانور ہلاک
29 جولائی 2020 (10:21) 2020-07-29

سڈنی: آسٹریلیا کے جنگلات میں گزشتہ سال سے رواں سال تک جاری رہنے والی آگ کے نتیجے میں تقریباً 3 ارب جانور ہلاک یا دربدر ہوئے۔

جدید تاریخ میں جنگلی حیات کی بدترین تباہی، ستمبر 2019 سے رواں سال مارچ تک آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں 3 ارب جانور ہلاک یا دربدر ہوئے۔

آسٹریلیا کی مختلف یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق، آگ کے باعث 14 کروڑ 30 لاکھ دودھ پلانے والے جانور، 2 ارب 46 کروڑ رینگنے والے جانور، 18 کروڑ پرندے اور 5 کروڑ 10 لاکھ مینڈک متاثر ہوئے۔

اس سے قبل جنوری میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا تھا کہ آگ نے نیو ساؤتھ ویلز اور ویکٹوریا کی مشرقی ریاستوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا اور ایک ارب جانور ہلاک ہوئے۔ 2 کروڑ 80 لاکھ ایکڑ رقبے پر پھیلنے والی اس آگ نے 34 افراد کی جان لے لی، جبکہ 3 ہزار گھر تباہ ہوگئے۔


ای پیپر