عرفان صدیقی کی گرفتاری کرنے والے ملک کا خیر خواہ نہیں:ندیم افضل چن
29 جولائی 2019 (22:35) 2019-07-29

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری قابل مذمت ہے ،ان کیساتھ جس کسی نے بھی ایسا کیا وہ ملک کا خیر خواہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق عرفان صدیقی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری سے چند مثبت پہلو بھی سامنے آئے جو قابل ستائش ہیں ، ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی نے دو دن تکلیف تو اُٹھائی لیکن ان کی گرفتاری سے پوری قوم میں یکسانیت ،میڈیا کی آزادی اور حکومت کا مثبت کردار ابھر کر سامنے آیا ۔

ندیم افضل چن نے مزید بتایا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری پر جہاںا پوزیشن احتجاج کر رہی تھی وہیں حکومتی اراکین بھی اس گرفتاری سے خوش نہ تھے ،یہاں تک کے وزیر اعظم عمران خان نے خود اس عمل کی مذمت کی ،ایک سوال کے جواب میں کہ یہ سب کس نے کیا ترجمان وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کی انکوائری چل رہی ہے اس لیے اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا ۔


ای پیپر