بتایا جائے افغانستان میں امن کیلئے کوششوں کو کون خراب کر رہا ہے :شہاز شریف
29 جولائی 2019 (20:04) 2019-07-29

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے فلور آف دی ہاﺅس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہت سے ساتھی اس ایوان میں موجود نہیں ،اگر ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے گئے تو بہت سی شکایات ہونگی ،اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے گئے تو ایوان کی کمزور ی سمجھا جائے گا ۔

شہباز شریف نے ایوان میں انکشاف کیا کہ رانا ثنا ءاللہ کیساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے جیسا کسی دشمن کیساتھ بھی نہیں کیا جاتا ،انہیں قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے اور ان کیساتھ ایسا رویہ رکھا گیا ہے کہ ان کے پاس نہ بیڈر ہے نہ میٹرس ۔۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ ابھی امریکا یاترا سے واپس آئے ہیں، دورے کے فورا بعد ایک ہی دن دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، وزیر خارجہ اس ایوان کو اعتماد میں لیں اور بتایا جائے کون یہ سازش کر رہا ہے، کون افغانستان میں امن کے لیے کوششوں کو خراب کر رہا ہے۔


ای پیپر